Tuesday, June 11, 2013

بدنامی

حضور! حضور! ہم سے کیا غلطی ہوئی؟ کیا رات والا مجرا جناب کو پسند نہ آیا؟
جناب کی حساس طبعیت پر کہیں " طبلے" کی تھاپ تو گراں نہیں گزری!
کہیں ایسا تو نہیں پازیب کی جھنکار نے کانوں میں ناگوار احساس کو بیدار کیا ہو!
یا پھر گھنگھروئوں کی  آواز حضور پر بھاری ہو!
ہمارے ٹھمکوں میں کوئی کمی رہ گئی؟
آواز کی لوچ صحیح نہ تھی!
پان کی گلوری میں چونا زیادہ تو نہ لگا دیا موئی نے!
راگنی نے حضور کے مزاج کو افسردہ تو نہ کر دیا!
کیا موئی نے خوشبو لگا رکھی تھی؟
اف یہ گرمی۔ حضور کہیں پسینے کی بو تو ناگوار نہیں گزری؟
اے ہے! کیا معلوم  کم بخت نے کمریا کو لچکایا بھی کہ نہیں۔
ہماری لونڈیا کی خؤش لباسی میں کوئی شکن تو نہ رہ گئی؟
حضور! بتائیے ناں۔
فانوس کی روشنی تو کہیں آنکھوں کو چھب نہ گئی ہو!
اے   سرمیلے!
گائو تکئے کو دیکھ زرا۔ کہیں کوئی تکلیف دہ شے تو نہیں گھسی اس میں۔
اور ہاں نشست کو بھی اچھی طرح جھاڑیو!
حضور۔ ہماری بدنصیبی جو آپ کا مزاج بھاری ہو گیا۔ ورنہ ماں قسم ہم نے تو اپنی سی کسر نہ چھوڑی آپ کی خوشی کے لئے۔
"حضور" (گہری سوچ سے چونکتے ہوئے۔
اوں! کیا ہوا زہرہ بائی؟ کیا بڑبڑائے جا رہی ہو؟
حضور! آپ کا وہ لونڈا ہے ناں، وہ کیا نام اس کا ۔ ارے وہ سرخ بالوں والا۔
سارے شہر میں ڈھنڈیا پٹوا رہا کہ ہم کوٹھے  کے لئے مجرے کا سامان اس سے خریدتے۔
"حضور"، تو کیا ہوا؟ اس سے خرید لیا کوئی فرق پڑا؟

نہیں حضور! لیکن کوٹھے کی بدنامی ہوتی ہے۔

6 comments:

  1. آپ خود ہی سوچئِے کہ پاکستان کے پاس آخر کون سے طیارے ہیں جن کا سامان اسرائیل سے خریدنے کی ضرورت پڑے ؟ ۔ بلکہ اب تو ہم اللہ کے فضل سے خودکش ٹینالوجی میں بھی نہ صرف خود کفیل ہو چکے ہیں بلکہ دوسرے ممالک کو بھی ایکسپورٹ کر رہے ہیں

    ReplyDelete
  2. اِن کا کوٹھا پہلے کونسا ایک گھر سے چلتا تھا۔
    گھنگھرو جنوب مغرب سے آتے تھے، ڈھولکی مشرقِ وسطی سے۔
    طبلہ بحرِ اوقیانوس کے پار سے۔۔۔ چٹائیاں مغرب سے۔۔
    لیکن بھرم تھا۔۔۔ جو افسوس اب نہ رہا۔
    پاسپورٹ سے وہ فقرے اب انہیں ہٹا دینے چاہیئں۔
    ہے ناں؟

    ReplyDelete
  3. آؤٹ کلاس پوسٹ

    بے غیرتی اور ڈھٹائی میں زیادہ فرق نہیں ہے تھوڑا سا ہی ہے

    ReplyDelete
  4. کوٹھے کی بدنامی ہوتی ہے
    یہ فقرہ بڑا غور طلب ہے ۔ بہت گہرا ہے

    ReplyDelete
  5. زبردست۔۔۔۔ بہت اعلیٰ۔۔۔

    ReplyDelete

Flickr