Friday, May 10, 2013

جمہوری کنیکٹ




ووٹ تو لازما ڈالنا ہے۔۔
خیر! کل تک تو تیرا خیال نیند پوری کرنے کا تھا۔
ہاں یرا! لیکن وہ تیری بھابھی نے میسج کیا، ووٹ لازمی ڈالنا۔
ہاہاہا! یعنی ابھی سے تھلے لگا ہوا۔ تیرا کیا ہو گا کالیا!
بکواس نہ کر۔ اس پر تو ایویں کا احسان چڑھانا۔ اصل میں فتوی پڑھا ۔ ووٹ امانت ہے۔  شہادت کی طرح اہم فریضہ ہے اس لئے سوچا نیکی کما لی جائے۔
واہ حاجی ثناء اللہ!  پھر کسے ووٹ ڈالے گا۔ ڈاکٹر عبداللہ  کو؟
لے دس۔ اس "مسیتڑ "کو ووٹ کیوں دینا۔ میں تو   "گوہر مرزا"  کو ووٹ ڈال رہا۔
کیوں! پچھلی بار تیرے ابے نے ایک سو ستر ووٹ   تڑوائے تھے اس "گوہر مرزے" کے۔
چھوڑ یار میرے ابے کو۔ ایویں سٹھیایا ہوا۔
لیکن یار وجہ بھی تو جینوین تھی۔   
کیا وجہ جینوین ہونی، ابا کو ایویں ہیرو بننے کا شوق۔
اب کرامتے کی لڑکی خود سیٹ تھی، جمالے کے ساتھ۔
لیکن چار لڑکوں نے اسے ریپ کیا تھا۔ اور  تیرے "گوہرے"  نے کیس دبا دیا تھا۔
او چھڈ توں  اس نے خود تو نہیں کیا تھا ناں۔ اور ویسے بھی وہ اس وقت دوسری پارٹی میں تھا۔
میں تو کہوں ۔ اس بار ڈاکٹر عبداللہ  کو ووٹ ڈال!
چل اوئے چل،  "مسیتڑوں" کو ووٹ ڈالنے سے بہتر میں  راکھی ساونت کی فلم دیکھ لوں۔
یار ۔ مسئلہ کیا ہے؟ ڈاکٹر عبداللہ  پڑھا لکھا  بندہ ہے۔ صاف ستھرا کریکٹر۔  نہ کوئی مقدمے بازی نہ گالم گلوچ نہ ہلڑ ہُلڑ۔
اور پھر نہ کوئی ریپ ، نہ  رسہ گیری نہ زمینیں ہنڈائی ہوئی۔ تیرے "گوہر مرزے" سے تو سو فیصدی بہتر ہے۔
توبہ کر! یہ مسیتڑ آ گئے تو  ملک سو سال پیچھے چلا جائے گا۔
لیکن کل تیرا "مرزا"  تو تقریر میں   دوسری پروگریسو  جماعت کا کہہ رہا تھا  کہ ملک کو سو سال پیچھے دھکیل دیا۔
( موبائل  کی گھنٹی بجنے لگی)
وہ ایک طرف کو چلتے ہوئے۔ دیکھ باقی بحث بعد میں۔ لیکن ووٹ "گوہر صاحب "  کو ہی دینا تو بھی۔
اور ہاں پولنگ سٹیشن پر آنا تیری بھابھی سے  ڈیٹ ہے تجھے بھی ملوائوں گا۔ پولنگ ایجنٹ ہو گی۔
لیکن مجھے کیا۔ میں نے ووٹ ڈالنا ہی نہیں۔
ووٹ کو مار گولا۔  وہاں آنکھوں کو تراوٹ  بخش مال ملے گا۔   ایک دم فِٹ۔

4 comments:

  1. چھا گئے اور اُستاد۔
    پولنگ اسٹیشن پر ڈیٹ مارنے کا کیا زبردست اور برموقع آئیڈیا دیا جناب نے
    پر سانوں کی۔۔۔ سوائے آنکھوں کو تراوٹ دینے کے۔۔۔ :)
    ہمیشہ کی طرح زبردست لکھا جناب۔

    ReplyDelete
  2. پولنگ سٹیشن پہ ڈیٹ؟
    کسی پنڈ کے پرائمری سکول کی بڈی ہیڈ ماسٹرنی تو نی پھنسائی وی
    اتنی ڈیشیں تو نے لگائیں کہ سارا کچھ ہی کنفیوز ہو را
    نہیں یہ بات نی ہے
    میں تو سمجھ گیا پر وہ کیا ہے نا کہ ایک سے ایک چول آئے گا پڑھنے
    امیدواروں کو آپس میں گڈ مڈ کر دے گا
    اور اخیر میں تیری ہی لے لینی تبصرہ نگار نے
    کلاس

    ReplyDelete
  3. ہاہا، یرقانی ، تجھے نہ بتائوں گا کہ کہاں کہاں کی بات ہے، ویسے تجھے خؤد سب پتا،

    اب تبدیلی کر ی " ڈیشیں" نام کی بجائے لگائی تھیں اور اسی کنفیوزن کو شو کر رہی جس کا شکار ہم بحثیت قوم ہیں

    ReplyDelete
  4. پولنگ سٹیشن پر ڈیٹ مارنے سے بہتر ہے بندہ شادی کر لے

    بچیس بندوں کے سامنے ، بندہ آنکھ نہیں ملا سکتا ۔۔۔۔ کیا ملائے گا

    ReplyDelete

Flickr