پاکستان کے فوجی
گملوں میں جمہوریت کی پنیری ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ جو سنگینوں کے زریعے بوقت ضرورت
اسلام آباد کی زرخیز زمین میں کاشت کر دی جاتا ہے۔ لیکن عام پاکستان کو کبھی کبھار اپنے نمائندے
آپ چننے کا موقع مل ہی جاتا ہے۔ انہیں بھی کہا جاتا ہے۔ آئو بتائو کون بنے گا کروڑوں کا پتی! ان کی رائے کو بھی اہمیت مل
جاتی ہے۔ لیکن شاید خوشی سے بوکھلا کر یا پھر فطری سادگی سے مجبور عوام غلطی کرنے
میں بالکل نہیں چوکتے۔ یعنی وہی غلطی جو قومِ عاد سے سرزد ہوئی تھی۔ جب قوم عاد اپنے گناہوں اور سرکشی کی بنا پکڑ
میں آئی ، ان پر قحط اور خشک سالی کا نزول ہوا
تو انہوں نے بھی دستور زمانہ کے مطابق اکٹھے ہو کر ایک آدمی کو چنا ۔ تا کہ
وہ مکہ مکرمہ جائے اور اللہ کے حضور ان کی
نمائندگی کرتے ہوئے ۔ مغفرت طلب کرے اور رحمت و برکت کی دعا مانگے۔
جمعہ، 26 اپریل، 2013
منگل، 2 اپریل، 2013
استانی جی۔
دور دراز کے
علاقوں سے متعلق لوگوں کو اظہار ِ زات کے مواقع کم کم میسر آتے ہیں۔ وہ اپنی فطرت
میں موجود رجحانات سے واقفیت حاصل
کر بھی لیں تو اس بکروال جیسے رہتے ہیں ،
جسے وادی کے دامن میں کنواں تو ملتا ہے۔ لیکن پانی کے حصول کی سبیل نہیں ہوتی
تاوقتیکہ کوئی آکر اسے طریقہ نہ سمجھا دے۔
اس دن باڑے میں بند بکریوں کی طرح شور مچاتے طلباء کو
اچانک چپ لگ گئی تھی۔ وہ سارے لڑکے جو کچھ
دیر پہلے تک کلاس مانیٹر کی ناک میں دم
کئے ہوئے تھے۔اب میسنی شکلیں بنائے کھڑے
تھے۔ ہاشمی صاحب کی اچانک آمد نے ساری جماعت کو چپ لگا دی تھی۔ لیکن ہاشمی صاحب نے
برخلافِ عادت کسی کو ڈانٹنے یا غصہ ظاہر کرنے کے، مسکراتے ہوئے سلام کیا ۔ اور
اپنی دائیں طرف کھڑی مہ پارہ
کا تعارف کرانے لگے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)