‏سیاست و سماج لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏سیاست و سماج لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 1 مارچ، 2014

سچائی کی پنہائیوں میں! پہلا حصہ۔

  ارن دھتی کہتی ہے ، "زمین ایک رِستے زخم کے جیسے  لہولہان ہے، سرخ دھول  نتھنوں سے ہوتی پھیپھڑوں میں بھر جاتی ہے۔ ان کے چہرے  لال ہیں، بال مٹیالے ہیں، لباس گرد میں اٹے ہوئے ہیں، آتے جاتے ٹرک ان کی زمینوں کا خزانہ چرا کر راستوں سے دھول اڑاتے گزرتے ہیں"۔ اور  بقول ارن دھتی رائے ، وہ  اپنے سونا   چین کی جانب جاتا دیکھ کر حسرت سے آہ ہی بھر سکتے ہیں۔

 دو ہزار نو کے شروع میں ہندوستانی سرکار نے " سبز شکار" کا ارادہ بنایا۔ ایک بڑا عمل جراحت، "گرین ہنٹ"   ان  "سبز پوش سرخوں" کے خلاف جو تین   دھائیوں سے دہلی سرکار کی ناک میں دم کیے ہوئے ہیں۔

جمعرات، 27 فروری، 2014

ہر جابر وقت!!

شمال مغرب میں تباہی کے بادل منڈلا رہے۔ توپیں بجلیاں بن کر کڑکنے کو تیار اور آہنی پرندے پنجوں میں گولہ بارود بھر کر گرانے کو بے چین۔
غریب بستوں کو ملیامیٹ کرنے کا منصوبہ آخری مراحل میں، پچیس پچاس "بے زبانوں" کو ہر روز "طالبان" کہہ کر زندہ درگور کرنے کے جواز تراشے جا رہے۔ "بے جوڑ دوستانہ" دامے درمے سخنے فوج اور حکومت کو کھینچ کھانچ کر "آپریشن تھیٹر" میں لے آیا ہے۔ بے گناہوں کا خون پہاڑوں کو آبشار بنائے گا اور میدانوں کو سیراب کرے گا۔ شمال پھر سرخ ہونے جا رہا، افق کی سمت لالی بڑھے گی۔ لیکن جلتے جسموں کی بو، تڑپتے انسانوں کی چیخیں، بچوں کی سسکیاں، عورتوں کے بین، بوڑھوں کے بددعائیں شاید ہم تک نہ پہنچ سکیں، شاید ہی کوئی ملالہ "میران شاہ" سے بی بی سی کو اپنی ڈائری بجھوا سکے، شاہد ہی کسی یوسفزئی کے گھر پر ڈاکومنٹری بن پائے۔ شاید ہی ہمیں کبھی معلوم ہو سکے کہ "ملالہ کی دوست" کی ڈائری پر کسی فوجی نے "رومانوی اشعار" لکھے۔ خاک نشینوں کی گنتی کون کرے گا، لہو میں لتھڑے لاشوں کا حساب کس لئے ہو گا۔ بس "آپریشن" کے آخر میں کہہ دیا جائے گا۔ کامیاب رہا!۔

جمعرات، 5 دسمبر، 2013

بکروالی آتی ہے؟

یاد آیا رفحا (عراقی سرحد کے ساتھ سعودیہ کا ایک شہر)  میں ایک لڑکا نیا آیا پاکستان سے، اس کا چاچا ساتھ لایا تعارف کو۔  اقامہ بننے میں دیر تھی میرے پاس آ جاتا ھٹی پر گپ شپ کو، یہ نیت بھی رہتی کہ کچھ یہاں کے ماحول کا علم ہو جائے گا، زبان کا ٹانکا درست ہو گا۔  کچھ دن آیا اور پھر غائب، بہت دنوں بعد دوبارہ شکل دِکھی تو پوچھا! بھیا کدھر گم تھے۔ کہنے لگا اپنے جاننے والوں میں سے کچھ رنگسازی کا کام کرتے ہیں وہ ساتھ لے جاتے تھے کام پر کہ کچھ خرچہ پانی بنا لو اپنا۔ پھر! کیا ہوا۔ ہونا کیا تھا۔ سارا دن  دیواریں کھرچ کھرچ ہاتھ چنڈیا گئے، کمر دوہری ہوئی جاتی اور باتیں الگ۔ پھر بھی جی کڑا کر ہفتہ دس دن نکال لئے کہ بیکار سے بیگار بھلی، لیکن کل حد ہی ہو گئی۔  وہ اکتایا ہوا لگ رہا تھا۔

منگل، 11 جون، 2013

ہماری جنگ، پیاری جنگ

سن 2004  کا مارچ۔  ہلکی ہلکی سردی  ،لیکن ماحول الیکشن کی گہما گہمی سے گرم۔ ماہرین، مبصرین اور تجزیہ نگار اس بار بھی پیپلز پارٹی کے جیتنے کے  سو فیصدی امکانات ظاہر کر رہے تھے۔ سیاسی پنڈت  پیپلز پارٹی آف اسپین کے پچھلے ٹریک ریکارڈ ، معاشی پالیسیوں، عوام دوست اقدامات کو دیکھتے ہوئے سوشلسٹ پارٹی کے جیتنے کے لئے بہت کم نمبر دینے کو تیار تھے۔

جمعرات، 23 مئی، 2013

سماجی سیاپے!


 

یا حیرت! پنج ست مرن گوانڈناں تے رہندیاں نوں تاپ چڑھے۔ معاشرے میں جو جرم ہو رہا زمہ دار مولوی ہے?

اس سماجی  ڈھانچے کی جو بھی کجی ،کوتاہی ہے اس کی وجہ مُلا ہے۔لسی میں پانی ملائو اور لمبا کرکے پلاتے جائو کسی ایک آدھ کو تو نیند کا جھونکا آئے گا ہی۔ کوئی تو "نمونیا" کا شکار ہو ہی جائے گا۔ اگ اسمانے چڑھی پتنگ کی ڈور طرح جھوٹ کو بھی ڈٰھیل دیتے جائو، اتنا کذب پھیلائو کہ رگ و پے میں رچ بس جائے، سچائی چھپ نہ سکے تو اس کا چہرہ مسخ کر دو، اتنا غبار اٹھا دو کہ گرد ہر سفید، اجلے دامن کو داغدار کئے بغیر نہ چھوڑے۔

جمعہ، 10 مئی، 2013

جمہوری کنیکٹ




ووٹ تو لازما ڈالنا ہے۔۔
خیر! کل تک تو تیرا خیال نیند پوری کرنے کا تھا۔
ہاں یرا! لیکن وہ تیری بھابھی نے میسج کیا، ووٹ لازمی ڈالنا۔
ہاہاہا! یعنی ابھی سے تھلے لگا ہوا۔ تیرا کیا ہو گا کالیا!
بکواس نہ کر۔ اس پر تو ایویں کا احسان چڑھانا۔ اصل میں فتوی پڑھا ۔ ووٹ امانت ہے۔  شہادت کی طرح اہم فریضہ ہے اس لئے سوچا نیکی کما لی جائے۔
واہ حاجی ثناء اللہ!  پھر کسے ووٹ ڈالے گا۔ ڈاکٹر عبداللہ  کو؟
لے دس۔ اس "مسیتڑ "کو ووٹ کیوں دینا۔ میں تو   "گوہر مرزا"  کو ووٹ ڈال رہا۔
کیوں! پچھلی بار تیرے ابے نے ایک سو ستر ووٹ   تڑوائے تھے اس "گوہر مرزے" کے۔
چھوڑ یار میرے ابے کو۔ ایویں سٹھیایا ہوا۔
لیکن یار وجہ بھی تو جینوین تھی۔   

جمعہ، 26 اپریل، 2013

عادیوں کا قاصد

پاکستان کے فوجی گملوں میں جمہوریت کی پنیری ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ جو سنگینوں کے زریعے بوقت ضرورت اسلام آباد کی زرخیز زمین میں کاشت کر دی جاتا ہے۔  لیکن عام پاکستان کو کبھی کبھار اپنے نمائندے آپ چننے کا موقع مل ہی جاتا ہے۔ انہیں بھی کہا جاتا ہے۔ آئو بتائو کون بنے گا  کروڑوں کا پتی! ان کی رائے کو بھی اہمیت مل جاتی ہے۔ لیکن شاید خوشی سے بوکھلا کر یا پھر فطری سادگی سے مجبور عوام غلطی کرنے میں بالکل نہیں چوکتے۔ یعنی وہی غلطی جو قومِ عاد سے سرزد ہوئی تھی۔  جب قوم عاد اپنے گناہوں اور سرکشی کی بنا پکڑ میں آئی ، ان پر قحط اور خشک سالی کا نزول ہوا  تو انہوں نے بھی دستور زمانہ کے مطابق اکٹھے ہو کر ایک آدمی کو چنا ۔ تا کہ وہ  مکہ مکرمہ جائے اور اللہ کے حضور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے ۔ مغفرت طلب کرے اور رحمت و برکت کی دعا مانگے۔

منگل، 19 فروری، 2013

میڈیا اور مذہبی منافرت


پاکستان میں جاری   انسان کُشی، مسلمان کُشی جہاں قابل مذمت ہے وہاں حساس دلوں کے لئے باعث رنج بھی ہے اور باعث تشویش بھی ۔ کوئی بھی صاحب  عقل، زی شعور شخص اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ کسی شخص، گروہ یا فرقے کو فقط اس لئے ٹارگٹ کرنا  انتہائی بیہمانہ فعل ہے۔ لیکن کیا صرف مذمت، احتجاج، شور شرابے، پِٹ سیاپے، رولے رپے، اور بیان بازیوں سے یہ مسئلہ حل ہونے کو ہے؟ اس کا جواب نفی میں ہے کیوں کہ ہم لوگ وجوہات کے متعلق کبھی سنجیدگی سے غور ہی  نہیں کرتے۔ کتے کو چھوڑ کر کان کے پیچھے بھاگنے سے کیا حاصل۔ امریکی جنگ میں ہر اول دستہ بننے کے ثمرات سیمٹتے ہوئے  ہمیں کسی طور کراہنا  نہیں چاہیے۔

اتوار، 17 فروری، 2013

ڈھڈو کے قیمے

بچپنے میں سنتے تھے کہ کسی مقام سے "کبابوں" والا پکڑا گیا ۔ وجہ !  جی وہ  "ڈھڈو" کا قیمہ بنا کر کباب بناتا تھا۔ کہیں کانوں میں پڑتا کہ کسی شہر میں  کسی ہوٹل کی  لذیذ  مٹن کڑاہی، کسی "کتے" کے گوشت کی مرہون منت تھی۔ کسی قصاب کے گوشت کی زیادہ بِکری کی وجہ "کھوتے" کے گوشت کی ملاوٹ بیان کیا جاتا۔ کہیں پکوڑوں میں بھنگ ملا کر گاہکوں کو عادی کرنے کا  الزام لگتا۔ اور کہیں "چکن سموسہ" میں "چوے" بھون بھون کر ڈالنے کی کہانیاں جنم لیتی تھیں۔ یہ تو بچپن کی کھتائیں ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو  بازاری چٹ پٹی چیزیں کھانے سے روکنے کے لئے ایسے بہانے بناتے ہی رہتے ہیں۔ جیسے "بائو" آ گیا کہہ کر بچوں کو سلایا جاتا ہے۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے کیمرے کی آنکھ جو کچھ دکھا رہی ہے وہ سب دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ  پیارے پاکستان میں سب کچھ ہی لذیذ بنا کر کھلایا جا رہا اور " ہم عوام" چسکے لے لے کر سب  "ڈپھے" جا رہے ہیں۔

جمعرات، 17 جنوری، 2013

سادگی بمعہ بےچارگی



رہے نہ پٹھان کے پٹھان۔ اٹھارہ لاشیں، خون جما دینے والی سردی، اور تین چار سو بندہ۔ اکٹھے ہو کر چلے تھے گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دینے، مطالبات منوانے۔ کوئیٹہ والی فلم دہرانی تھی کیا؟ لیکن تمہارے سین کا، تمہارے ایکٹ کا تو کسی نے سکرپٹ لکھا ہی نہیں۔ کسی نے تمہیں کہا تھا دھرنا کرنے کو؟ کہیں سے ہدایات ملی تھیں؟ نہیں نا! پھر کیوں کیا؟ کیا تم سمجھ رہے تھے کہ تمیں بھی آرام سے بیٹھا رہنے دیا جائے گا۔ یا پھر تمہاری ہاں میں ہاں ملائی جائے گی۔ یا پھر تمہاری غم خواری کو سول سوسائٹی اٹھ کھڑی ہو گی۔ (اللہ کے ولیو! سول سوسائٹی کا اپنا کرائیٹیریا ہے آواز بلند کرنے کا۔) یا پھر تم سمجھ بیٹھے تھے کہ تمہارے لئے بھی اسلام آباد ( یہ شہر خرابات بےچارہ ویسے ہی رِندان خرابات کی چراگاہ بنا ہوا۔) میں برگر بچے کوئی جلوس نکالیں گے۔

پیر، 14 جنوری، 2013

خونِ خاک نشیناں


سوات کے تبلیغی مرکز میں شہید ہونے والے بھائیو! تمہارا خدا حافظ،
 ابھی تو تمہارے لہو کی مہک بھی در و دیوار سے نہ گئی ہو گی
 ابھی تو تمہارے جسم کے اڑے چھیتڑے چھت پر چمک رہے ہوں گے،
 ابھی تو تمہارے اجلے پیرہن فرش پر جگمگا رہے ہوں گے۔ ابھی تو تمہارے سروں کی دستاریں اور ٹوپیاں تک وہیں کی وہیں دھری ہوں گی ۔ 
ابھی تو تمہارے سجدوں کے نشان بھی چٹائیوں پر کندہ ہوں گے۔ ابھی تمہاری چادریں وہیں ٹنگی ہوں گی۔ابھی تک تہماری تسبیحوں کے موتی  جھلملا رہے ہوں گے۔ ابھی تو تمہاری فضائل اعمال کے اوراق وہیں پھڑپھڑا رہے ہوں گے۔

پیر، 12 مارچ، 2012

این جی اوز کی دیہاڑی


کسی غیر مسلم کو زبردستی مسلمان بنانا انتہائی غیر اسلامی فعل ہے، انتہائی درجے رزالت کا کام ہے۔ اسلام کی خدمت نہیں
 بلکہ اسلام کی توہین ہے۔ جو بھی ایسا کرے اسے واقعتا سزا ملنی چاہئے کہ وہ سلامتی والے دین کی غلط تشریح کر رہا ہے۔




ٴٴمیں یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں پسند کی شادی کا کوئی ایسا واقعہ کس میں لڑکی کے والدین کی سنی گئی ہو۔ میں سوچ رہا ہوں کوئی ایسی کہانی جس میں لڑکے یا اس کے خاندان کو لڑکی کے خاندان کی طرف سے دھمکیاں نہ ملی ہوں، میں کوئی ایسی خبر ڈھونڈ رہا ہوں جس میں کوئی لڑکی پسند کی شادی کے بعد خوشی سے  والدین کے گھر قبول کر لی گئی ہو۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں غیرت کے نام پر قتل معمول ہو۔ جہاں پسند کی شادی پر خاندان کے خاندان مار دئیے جاتے ہوں، جہاں شک کی بنیاد ہر ماں بہن بیٹی کی جان لی جاتی ہو۔ وہاں مطالبہ کا جا رہا ہے کہ فریال شاہ کو والدین کے حوالے کیا جائے۔

بدھ، 7 مارچ، 2012

نفرتوں کا بیج



ایک نئے وطن دشمن کی کہانی کچھ ایسی ہوتی ہو گی۔                                                                                   مان لیا کہ میرا بھائی دہشت گرد ہے۔ تسلیم کہ وہ وطن دشمن ہے۔ سچ ، کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ صحیح کہ وہ حکومتی تنصیبات پر حملے میں ملوث۔ حقیقت کہ اس کا رابطہ ملک دشمن عناصر سے ہے۔  ہو سکتا وہ کہیں مارا گیا ہو، ممکن وہ سرحد پار موجود ہو۔ تم نے کہہ دیا اور سب الزامات ثابت ہوئے۔ مان لیا۔ جب وہ غائب ہوا، گرفتار ہوا، اغوا ہوا، اٹھایا گیا یا سرحد پار چلا گیا۔ تو میرے گھر میں اک قیامت نازل ہوئی تھی۔ اس کے معصوم بچوں نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا تھا۔  اس کی بیوی نے رو رو کر آنکھیں خشک کر لی تھیں، بوڑھی ماں نے بین کر کر کے سب کو رلا دیا تھا۔ ضعیف باپ کی بےبس آہوں نے سب کے دل دہلا دئے تھے۔ اور ان سب حالت دیکھ کر، دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر میں اس کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا تھا۔ میں سوچ رہا تھا یہ میرا انسانی، اسلامی، آئینی حق ہے کہ میں پتا کر سکوں میرا بھائی کہاں ہے کس حالت میں ہے کس جرم میں گرفتار ہے۔ جب میں اسے تلاشتا ہوا مختلف در کھٹکھٹا رہا تھا تو فریاد کے ساتھ میری آہ بھی نکل جاتی۔ شاید یہی آہ ، میری یہی آواز اندر بڑوں کو "ڈسٹرب" کرتی تھی۔ ان کے سکون میں خلل ڈالتی تھی۔ جب میں بار بار پوچھتا کہ میرا بھائی کہاں ہے تو وہ مجھے بھی اسی کا ساتھی قرار دیتے۔ میں سوچتا "حقوق" کیا ہوتے ہیں۔۔ وہ کہتے تمہارا بھائی کے متعلق ہمیں معلوم نہیں۔ پھر ایک دن اس کی کٹی پھٹی مسخ شدہ لاش مل گئی۔۔۔۔  مجھے پھر اپنوں کی حالت نے مجبور کیا کہ میں ان کے زخموں کے مداوے کے لئے انصاف مانگوں تا کہ ان کا درد کم ہو سکے۔ میں سڑکوں پر، چوراہوں پر۔ ہوٹلوں میں، سکولوں کالجوں میں اس کے قتل کی وجہ پوچھنے لگا۔۔ اس کو قتل کرنے والوں کے بارے پوچھنے لگا۔۔ میرا تعلق صرف اپنی ماں کی آہوں سے تھا،  میرا رابطہ بھائی کے یتیم بچوں کی معصوم سسکیوں سے تھا، میرا ہدف بیوہ بھابھی کے زخموں پر مرہم رکھنا تھا، بوڑھے باپ کے دل کو سکون پہنچانا تھا کہ انہیں معلوم تو ہو ان کا جوان کس جرم میں مارا گیا۔۔ مگر پھر مجھے اٹھا لیا گیا، مجھے اغوا کر لیا گیا، ملک دشمنی کے الزام میں، دہشت گردوں کے ساتھ تعلق کے الزام میں، پھر میں بھی وہیں رہا جہاں میرے بھائی کو رکھا گیا تھا، اسی حالت میں، اسی ازیت میں، اسی درد اور کرب کے ساتھ۔ اسی مار کٹائی کے ساتھ۔۔ مان لیا میرا بھائی دہشت گرد تھا، مان لیا میرا بھائی ملک دشمن تھا، لیکن میں تو صرف ایک بھائی تھا! ایک بیٹا تھا، ایک چاچا تھا۔  

Flickr