‏محبت و انسان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏محبت و انسان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 8 مارچ، 2013

آبگینے توڑ نہ دینا!



یا انجشہ رویدک سوقاً بالقواریر۔
 اے انجشہ دھیرے سے چل، آبگینے توڑ نہ دینا


حدثنا آدم، حدثنا شعبة، عن ثابت البناني، عن أنس بن مالك، قال كان النبي صلى الله عليه وسلم في مسير له فحدا الحادي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ ارفق يا أنجشة، ويحك، بالقوارير ‏"‏‏.‏ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے ، ان سے ثابت بنانی نے ، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے ، راستہ میں حدی خواں نے حدی پڑھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے انجشہ ! شیشوں کو آہستہ آہستہ لے کر چل ، تجھ پر افسوس 

ہفتہ، 16 فروری، 2013

تشنگی


Broken Heart by Katerina Caristan

My heart became empty. Once again. Once more I have failed and I have depended on something that wasn’t real. It felt real and I almost got fooled but it was like a mirage in desert. Just an illusion. 
At the bottom of my heart there are things and wishes and feelings that only me and Allah knows…there are certain emotions that I try to guard tightly so they don’t surface to the outside world, because when they do I become vulnerable. I become exposed and easy target. My soul continues to search for the other half that will complete me in this life. The one person who will fulfill my days with laughter love and happiness and my nights with serenity and peace. 

پیر، 12 مارچ، 2012

محبتاں سچیاں نیں۔





او ظالمو محبت کرنے والوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہو، دو معصوم  نظریں ملیں ہوں گی۔  چہرے کے خد و خال دل کو چیر گئے ہوں گے۔ شرمیلی ہنسی نے من مو لیا ہو گا۔ امنگیں جاگی ہوں گی، خواب دیکھے گئے ہوں گے۔ سپنے بن بن کر پروئے ہوں گے ان معصوموں نے۔ طالمو محبت کا کونسا مذہب ہوتا ہے۔ محبت کا کیا دین ہوتا ہے، محبت تو محبوب کا مزہب مانتی ہے محبوب ہی قبلہ کعبہ مسجد مندر، غریب رنکل کمہاری کو کیا پتا تھا کہ اس کی معصوم محبت کو ایسے بدخواہ ٹکریں گے۔ اس نے تو بس پیا سنگ جیون بتانے کا سوچ کر بابل کا آنگن چپکے سے الوداع کر دیا ہو گا۔ اس نے تو بس من کے میت کو اپنا سب کچھ مان کر دل جان ایمان قربان کر دیا ہو گا۔ ظالمو تمہیں آہ لگے گی ان معصوموں کی کیسے اجلے چہرے ، کیسی محبت کا نور اور کسی ملن کی شانتی نظر آتی ہے ان  راہ محبت کے مسافروں کے چمکتی جبینوں پر۔ کیسا سکون ہے رنکل کماری کے لہجے میں فریال شاہ بن کر بھی جیسے وہ اس احساس میں ڈوبی ہوئی ہو کہ میرا سجنا میرے دل کا چین میرے ساتھ ساتھ ہے۔ سماج تیرا ککھ نہ رہوے۔۔ پیار والے تو کہتے ہیں " نہ میں مومن نہ میں کافر" اور تمہارے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں، ارے اگر کسی فلمی سین کی طرح کماری کا راج کمار اسے چپکے سے بھگا لے گیا تو تمہیں کیا تکلیف ہوئی۔ وہ مسجد کو جائیں یا مندر میں جائیں تم کیوں بڑبڑاتے ہو۔ اب رنکل نے خالص مشرقی دوشیزہ کی طرح اپنے پیا کے قدموں میں سب کچھ قربان کر دیا تو ظالمو تمہیں کیوں برا لگا۔ کسی داستان کی شہزادی کی طرح رنکل کماری نے اپنا تن من نچھاور کر دیا نوید شاہ پر، تو خدا سے بے خوفے سماج والو تمہارا چہرہ کیوں لال بھبوکا ہو گیا۔ محبت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ محبت کا کوئی دین نہیں، محبت خود ایمان ہے پیار کرنے والوں کا۔ تم دونوں کو جدا کرنا چاہتے ہو۔

Flickr