‏افسانے و کہانیاں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏افسانے و کہانیاں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 17 دسمبر، 2016

نفرین


ہوا درختوں کی شاخوں سے  مل کر مانوس  سا شور مچا رہی تھی۔  اوپر ٹہنیوں پر بیٹھتے اڑتے  پرندےکُرلا رہے تھے۔بے ساختہ ہنسی اس کے   منہ سے بہتی رال کے ساتھ ملتی تو ہوا میں کئی غبارے چمکنے لگتے۔ سورج پار چوٹی کے درختوں میں چھپ رہا تھا۔آملے کے تنےسے ٹیک لگائے وہ نیچے دور تک ،  پائوں پسارے  وادی  ،کی طرف نظریں جمائے ہوئے تھا۔    جدھر  بگولوں کا راج تھا۔ تھوڑی دیر بعد  آس پاس  گرا کوئی آملہ ہاتھ میں اٹھاتا ، قمیص کے پلو سے رگڑتا اور منہ میں رکھ کر چبانا شروع کر دیتا۔ دو چار چوسے لگا کر   سامنے   سر نکالتی شہتوت کی شاخوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا۔ اسے یہاں بیٹھے کتنی ہی دیر ہو چلی تھی۔    سال ڈیڑھ بعد آج ادھر آ نکلا تھا۔  کبھی وہ زمانہ تھا کہ بڑی ڈھیری  سے  گھر  کے  راستے میں ہی لڑکھنیاں کھاتا رہتا۔ کبھی اماں کے پیچھے پیچھے۔ کبھی بہن کے ساتھ گھسٹتا ہوا۔کبھی ابا کے کاندھے پر سوار۔  لیکن   اتنے وقت سے   وہ بڑے شاہ  کی دیوڑی کا پتھر ہو کر رہ گیا تھا۔ وہیں پڑا رہتا، میلا کچیلا، گندہ مندہ، زائرین کی ٹھوکروں میں،  مریدین کی جوتیوں پر۔ نہ کھانے کا ہوش نہ پینے کی سدھ۔ کبھی کسی نے جھلا سمجھ کر  کچھ سامنے لا دھرا تو دو چار لقمے منہ میں دے  کر جگالی کرتا رہتا۔  

جمعرات، 31 مارچ، 2016

میراثیوں کا رولا!

بالے میراثی کی برادری بڑی تھی اور ٹبر بھی۔ ہر تیسرے دن کوئی نہ کوئی مر پڑتا۔ کوئی بوڑھا دمے سے موت کا شکار ہوا، کوئی عورت زچگی کے دوران مر گئی، کوئی بچہ نمونیے سےفوت ہو گیا، کوئی لڑکی تندور پہ آگ لگنے سے ہلاک۔کوئی مرد کرنٹ لگنے سی لڑھک گیا۔ سبھی گھر ایک ہی گائوں میں آس پاس تھے۔ روز کی بیماریاں، 
مردے، میتیں،کفن دفن، قبریں، جنازے؛ بالا تو گویا 'اک' ہی چکا تھا۔ خاص کر سسرالیوں سے ان بن کے باوجود منہ بسورے ان کی کھاٹیں اٹھانی پڑتیں۔

ہفتہ، 12 اکتوبر، 2013

وڈا آپریشن


ڈاکٹر زبیدی   پیدائشی طبیب ہے۔    علاقے کا ہر مریض  تکلیف میں مبتلا ہو کر پکار اٹھتا ہے "چھیتی آویں وے طبیبا چھیتی گولیں وے طبیبا نیئں تا میں مر گیئاں ایں"۔ بلکہ اہلیان علاقہ ہر مصیبت، پریشانی، تنگی، میں اسے آواز دیتے  ہیں۔ کہہ لی جئے زبیدی  سات کوس   دائیں بائیں  والے  گائوں کا پیر و مرشد بھی ہے۔  
کہانی شروع ہوتی ہے زبیدی کی پیدائش سے بھی پہلے جب اس کا دادا انگریزوں کی فوج میں  خچر ٹہلایا ،نہلایا ،سہلایا کرتا تھا۔  لکڑی والی  کاٹھیاں  اور لوہے کے سُموں کی دیکھ بھال کرتا۔  وہاں اس کی یاری   گورے  وٹرنری  ڈاکٹروں سے ہوئی اور انہی سے اس نے ٹیکا لگانا بھی سیکھ لیا  ڈنگروں کو۔  پھر جب وہ    رٹیرڈ ہو کر گائوں کو لوٹا تو گائیوں، بھینسوں کو "نواں" کرنے کا کام بھی  شرع کر دیا۔ بکریوں کو چھٹا بٹھانے کو ایک تگڑا بکرا بھی رکھ چھوڑا۔ کام اچھا چل نکلا،  پینشن کا روپیہ، زمینوں کی آمدن اور ساتھ میں ڈنگڑ ڈاکٹری پانچوں گھی میں  اور چوہری طیفے کی بھلے بھلے۔

جمعہ، 12 جولائی، 2013

یا ابن تاشفین

اس بوڑھے کی نیند اڑی ہوئی تھی۔ روح کی بے چینی آنکھوں سے عیاں تھی۔ دل کا کرب ماتھے کی سلوٹوں سے کوند رہا تھا۔ جب سے اسے خبر ہوئی  تھی کہ ظالم الفانسو نے اس کے کلمہ گو بھائیوں کی بستیاں اجاڑ دی ہیں۔ مائوں  کی چادر یں، بہنوں کی ردائیں اور بیٹیوں کےآنچل محفوظ نہیں۔ بزرگوں کی پگڑیاں اچھل رہی ہیں اور نوجوانوں کو زبح کیا جا رہا اس کا چین آرام سب اتھل پتھل تھا۔
جس عمر میں قوی مضمحل ہوتے ہیں۔ عمر بھر کی تھکاوٹ چہرے کی جھریوں سے عیاں ہو رہی ہوتی ہے۔ گھوڑے کی پیٹھ کی بجائے نرم بستر کی گرمائش دل کو بھاتی ہے۔ وہ اپنے روحانی جد ابن  زیاد کی پیروی میں  ٹھنڈے ٹھار موسم کا سامنا کرنے سمندر پار جا پہنچا۔

پیر، 28 جنوری، 2013

کھال اتروائی۔۔۔ افسانہ از عمران اسلم




سَجری کا سودا طے ہو گیا تھا۔ شگوفے کی دھمکیاں، غصہ، ناز نخرے، مِنتیں تَرلے، شور شرابا، بھوک تَرےسب دھرے کا دھرا رہ گیا تھا۔

بس مِدے قصائی نے سَجری کو کھونٹے سے کھولتے وقت اسے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ سجری کو حلال نہیں کرے گا۔ نِرا دودھ دہی کے لئے رکھے گا۔

سجری اُس کے پاس پچھلے نو سال سے تھی۔ اب تو اس کی دوسری نسل جوان ہو رہی تھی۔ اس کے دو بچھڑے مسان ہو کر کھیتوں کا سینہ چیرتے پھرتے۔ ایک بچھی بیماری سے مر گئی اور دو بچھیوں نے اپنے مالکوں کے تھانوں میں رونق لگا رکھی تھی۔

شگوفے کے ابا نے تین نئے کمرے تعمیر کئے تو ماسی شجاع مبارکبادی کے لئے آئی اور تحفے میں سجری کی ماں کا رسہ ان کےصحن میں باندھ گئی تھی۔ ابے کو بڑا انتظار رہا کہ دودھ چِٹی گاں کب گھابن ہو، بچہ جنے اور وہ اس کا دودھ مکھن چکھیں۔

پیر، 14 جنوری، 2013

رگِ جنسیت اور اچھا دھاری ناگن




وہ چُنی آنکھوں والا مجمع کو ہپناٹائز کیے ہوئے تھا۔ یوں لگتا کہ  لوگ سانسیں روکے کھڑے ہوں۔ اس کے ہر ہر فقرے پر رگوں میں گرمی دوڑنے لگتی۔ ہر کلمے پر جسم میں سنسنی دوڑ جاتی۔ اس کی آواز کا زیر و بم ریڑھ کی ہڈی میں عجیب سا احساس بیدار کر رہا تھا۔  اس کے اشارے لوگوں کے چہرے پر شادمانی کے رنگ بکھیر دیتے اور اس کی حرکات سے ان کی ہنسی چھوٹ جاتی۔ وہ بالغوں کے لطیفے سنا سنا کر انہیں  اپنی جانب توجہ رکھنے پر مجبور کر دیتا۔ وہ اپنے کام میں ماہر تھا۔ اور اس کے سامنے  زندگی کی چکی میں پستے پستے کمر کو دوہرا کئے لوگ۔ اس کو ان کی نفسیات کا بخوبی علم تھا اور یوں لگتا وہ ان کی رگ رگ سے واقف ہے۔ وہ انہیں باتوں باتوں میں باور کراتا جاتا کہ وہ مختلف النوع مردانہ بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اس کی وجہ آج کل کی ناخالص ملاوٹ شدہ خوراک، سہل پسندی ، بچپن کی غلط کاریاں اور  حالات حاضرہ میں آسانی سے دستیاب فحش  مواد ہے۔

Flickr