‏طنز و مزاح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏طنز و مزاح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 1 دسمبر، 2016

ہم بولیں گے!!!



ہمارا ضمیر ضرور جاگے گا، جب حلب کے کسی مکان تلے دبا، اکیلا بچ جانے والا زخموں سے چور بچہ زرا بڑا ہو کر کسی وڈیو میں کسی مغوی کا گلا کٹتا نظر آئے گا۔
ہم لازم آواز اٹھائیں گے جب کبھی بمباری میں تباۃ حال گائوں کی اکیلی بچی کچھ عرصے بعد کسی محاز پر کلاشنکوف پکڑے گولیوں کی بوچھاڑ کرتی دکھے گی۔
ہم بالکل احتجاج کریں گے جب گولیوں کی تڑتڑاھٹ، ٹینکوں کی گڑگڑاہٹ، جہازوں کی پروازوں، گولہ بارود کی بو، دھویں، غبار کے منظر میں ٹوٹی پھوٹی عمارتوں کے بیچ پرورش پانے والا بچہ کل کلاں کو کسی مصروف۔ پر رونق بازار میں پھٹے گا۔ ہم بولیں گے اور ہم ہر صورت بولیں گے جب بے بسی کی پینگوں میں ھلارے لینے والا طفل یتیم کسی کے گلو پر بے حسی سے خنجر چلائے گا۔

اتوار، 1 فروری، 2015

سپارٹکس کا مدرسہ۔

سپارٹکس، ایک دومالائی کردار، یورپ کے داستان گو کا سورما۔اساطیری سرباز،بہادر، جری۔

عظیم سلطنت روما کا باغی۔ سو ہزار برگشتہ و منحرف غلاموں کا رہنما۔
جی ہاں وہی غلام شمشیر زن، نیزے باز، تیغدار جن کی بارے فلمیں بنا بنا ھالی وڈ پیسے کماتا ہے۔ گلیڈی ائیٹر!!
آزادی کا متوالا، صرف اکیس سو سال قبل وہ رومن فوج کے ہر اول دستے کا بہترین سپاہی تھا۔ پھر کسی شاہی فرمان کے برعکس اس نے اپنی ہی عوام پر تلوار اٹھانے سے انکار کر دیا۔
پاداش میں اس کا گھر جلا دیا گیا، اس کو بیوی سمیت غلام بنا کر بیچ ڈالا گیا۔
روم کی ان بھول بھلیوں میں جہاں موت کا کھیل کھیلا جاتا تھا۔ جہاں پنجروں میں بجائے جانوروں کے انسان پالے جاتے اور جہاں میدان میں   آدمی لڑائے جاتے۔

جمعرات، 15 جنوری، 2015

کیا اب ختنوں کی تجدید ہو گی؟؟


تو کیا؟
حجامت کی دوکان کھولی؟
اب ریش کو زبان دانی کی قینچیوں سے کترو گے؟
اپنی داڑھیوں کو تراش کر نالیوں میں بہا دیں؟
لوطیوں سے چہرے بنا لیں!
تو کیا ؟
تمہارے ذوق نظر کی خاطر،
اپنی شلواروں کو کاندھے پر دھر لیں، کہ اونچے پائینچوں سے تمہارے عدسے کے زاویے خراب ہوتے ہیں۔
اب کاتبین کے ترلے ڈالیں ،
ہمارے اعمال ناموں میں امن کے پکوڑے ڈال کر موم بتیوں کی لو والوں میں بانٹ دو۔
ہم دل کو سینوں سے نکال کر بٹوے میں رکھ لیں .
(کہ گلی کے نکڑ پر امن کے فوجدار دُکھ کی ماہیت و کیفیت چیک کریں گے)

جمعرات، 30 جنوری، 2014

نشئی!!


خفاش صِفتوں نے اودھم مچا رکھا ہے۔
منبر و محراب  پر  اگلتے ہیں۔ چیخ ، چنگھاڑ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی،
گرگوں کی گلیوں میں حکومت ہے اور شغالوں  کی بھوکی نگاہوں نے ،
سجدے میں پڑے بدمستوں کو  لاشے سمجھ لیا ہے۔
 سگان آوارہ آتے ہیں ، مسجد کی چوکھٹ پر ایک ٹانگ اٹھا کر موت جاتے ہیں۔
مداری سروں پر  گنج اگائے، تماشا لگائے، مجمع بنائے جبہ و دستار والوں کا ٹھٹھہ اڑاتے ہیں۔ ،  اہل   لحیہ پر تبرے  کو بستی کی تمام بلیوں نے ،

ہفتہ، 28 ستمبر، 2013

امن کی آشا بھو


دو سہیلیوں کی مدتوں بعد ملاقات ہوئی۔ حال احوال پوچھا اور بیٹھ کر دکھ درد بانٹنے لگیں۔ ایک نے پوچھا
چنو! بتا دوسرا میاں کیسا ہے۔
دوسرا میاں! چنو نے حیرت سے جوابی سوال داغا۔
ھاں تیری اپنے پہلے خاوند سے ان بن ہوگئی تھی، طلاق کا کیس چل رہا تھا ناں۔
چنو نے تاسف سے جواب دیا۔
نہیں طلاق نہیں ہو سکی، لیکن بیس سال سے میں ماں باپ کے گھر ہی ہوں
اچھا! پھر یہ  چھ بچے کیسے ہو گئے۔
سہیلی نے حیرانی سے پوچھا۔
چنو شرماتے ہوئے بولی۔
"وہ  کبھی کبھار منانے بھی آ جاتے تھے"

جمعہ، 3 مئی، 2013

غیر سیاسی مکالمے، مباہلے، مناظرے

 نیدو: "میرے  دادا ابو  کے پاس اتنے جانور تھے ،اتنے جانور تھے کہ ان کے چارے والی کھرلی ،سال پورا چلتے  رہو، ختم نہیں ہوتی تھی۔"
  پھُلا ! کھرلی سیدھی تھی۔؟
 نیدو: ہاں ایک دم سیدھی میلوں دور تک ۔
پُھلا:  یہ تو کچھ نہیں۔  میرے دادا کے پاس اتنی لمبی ڈانگ تھی، اتنی لمبی کہ رات کو  اسے سیدھا کر کے آسمان کے تارے ہلاتے رہتے تھے۔ "
نیدو:  چل جھوٹے!  اتنی  لمبی ڈانگ ہو ہی نہیں سکتی۔  

بدھ، 23 جنوری، 2013

فتاوی ٹیویہ


فتوی صرف مجھ سے پوچھ رے



فتوی لے لو، فتوی لے لو، رنگ برنگے، نیلے پیلے، اودھے اودھے سرخ سنہرے فتوے۔ تازہ بہ تازہ ماڈرن دور سے مطابقت رکھتے فتوے، آئی ایس او 2001 اپرؤوڈ فتوے، میڈ ان کینڈا فتوے، سنگاپور سے امپورٹڈ فتوے۔ ہمارے پاس مشہور و معروف حکومت پاکستان سے منظور شدہ، لندن، واشنگٹن، پیرس، تہران سے کوالیفائیڈ ""عربی، خشک صحرائی فتووں کا توڑ"" ہر برانڈز کے فتاوی جات موجود ہیں۔ ہمارے پاس غامدی،حامدی، قادری، نقوی، سرمدی، جہانگیری اور ثمری ہر قسم کے مفتیان موجود ہیں۔ جن کی "لیاقت" منہ چڑھا کر بولتی ہے اور جن کا "الطاف" عام ہے۔ کلین شیوڈ، "مٹھ" داڑھی والے۔ گٹھ داڑھی والے، چنی داڑھی والے، مونچھ والے اور چکنے چتکبرے مفتی۔ فتوی آپ کی پسند اور سہولت کو مد نظر رکھ کر دیا جاتا ہے۔ گھر پر ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔ ہارڈ لائینر حکومت آنے تک وارنٹی، فتوی کسی بھی وقت تبدیل کروایا جا سکتا ہے۔ ہمارے فتاوی کی اہم خصوصیت ، کہ اسے آپ بقدر و بحساب ضرورت خود بھی موڑ سکتے ہیں، توڑ سکتے ہیں، جوڑ سکتے ہیں، اپنی مرضی سے۔ ہمارے فتوے ٹی وی پر بھی نشر ہوتے ہیں، پی ٹی وی ا

پیر، 21 جنوری، 2013

مہابھارتی دروپدی اور جمہورتی دوشیزہ



"مہا بھارت" میں "دروپدی" کے پانچ خصم بتائے گئے ہیں۔
پاکستانی جمہوریت بھی کچھ اسی تعداد میں "پانڈئووں" کے درمیان گھری ہوئی ہے۔
"بھیم" جب دروپدی کو سوئیمبر میں جیت کے گھر لاتا ہے تو
پانچوں بھائی خوشی سے سرشار بوڑھی ماں کو سناتے ہیں!
دیکھ ماں ہم کیا لائے ہیں۔
ماں دیکھے بغیر کہتی ہے
جو بھی لائے ہو مل بانٹ کر  استعمال کرنا۔
وہ بیٹے بھی ایسے تابع فرمان کے چوں چراں کئے بغیر پانچوں نے دروپدی کو بیوی مان لیا۔
جب مشرف کی آمریت کے شکنجے سے جمہوری دوشیزہ کو سیاستدانوں نے چھڑا لیا تو
اماں امریکہ نے کہا جو بھی ہاتھ لگا صبر شکر کے ساتھ باہمی اتفاق سے مل بانٹ کر کھانا،
بس وہ دن اور آج کا دن تیسرے دن کی ناراضی نے چوتھا سویرا نہیں دیکھا۔

جمعرات، 7 اکتوبر، 2010

ایشر سئیاں

منٹو سردار صاحب کا پسندیدہ افسانہ نگار ہے۔ منٹو فہمی میں ہم ان کے شاگرد ہوتے ہیں۔ بات سیاست کی ہو۔ مذہب کی یا پھر حالاتِ حاضرہ کی۔ منٹو کا حوالہ محترم کی گفتگو میں لازم ہے۔ ملا کا تذکرہ چھڑے۔ سیاستدانوں کی بات ہو۔ لوٹوں کا قصہ۔  جنگوں کی کہانیاں۔ ملکوں کے تعلقات منٹو کا تڑکا لگے بغیر سردار صاحب کی ہانڈی نہیں گلتی۔  کل بہت دنوں بعد ان سے ملاقات ہوئی۔ کافی دنوں کے وقفے کے بعد ہمیں بھی ان کی طرف سے کسی نئی ادبی گالی کا انتظار تھا۔ چھٹتے ہی فرمانے لگے۔ لو بھئی ایشر سئیاں آنے کو ہے۔ ہمیں فورا ٹھنڈا گوشت یاد آیا۔ مگر بات کی تہہ تک پہنچنے کے لئے سردار صاحب والا دماغ کہاں سے لائیں۔ سو جناب سے تشریح کی درخواست بھی کر دی۔

Flickr