سنتے ہیں کہ نجد کے صحرا میں عشق کا پھول کھلا
تھا۔ سینہء قیس میں۔ جو زلف لیلی کا اسیر
تھا۔
کتنے ہی مائوں کے لال اس عشق نے بے حال کئے اور ایسے
بھی اہل بصیرت کو دِکھے جو اسی عشق کی بدولت مالا مال ہو گئے ۔
عشق! لیلائے
شہادت کا، محبت دین الہی کی، تڑپ میدان جہاد کی۔
ایسے عشاق بھی گزرے جن کے لئے ہی
کہا گیا
آ کے سجادہ نشیں قیس ہوا میرے بعد
نہ رہی دشت میں خالی کوئی جا میرے بعد
