ہیں جی! اور گڈی
شٹارٹ۔
۔ سفید موتیوں والے دندان ، چم چم لشکارے مارتے سامنے بندے کو دندان شکن جواب دینے میں کام آتے۔ شخصیت کا پہلا "سفید" تاثر یہی تھا۔ اپنا رنگ تو جوں چراغ تلے ہوتا
ہے۔ لیکن اتنا بھی گہرا نہیں زرا سرمئی سا۔ مناسب سی رفتار سے دھیمے انداز کی
گفتگو۔ لیکن ٹو دی پوائینٹ، یہ اور بات کہ
پوائینٹ " اسلامآبادی زیرو پوائینٹ سے لے کر سرائکی
ملتان " تک پہنچ جائے۔ ملتانی مٹی اور چینی ظروف کمال کا سنگم تھا ۔
بتلانے لگے کہ چین میں کھلونوں کا کاروبار ہے۔ حد ادب مانع رہا ، ورنہ پیٹ میں
مروڑ اٹھتے ہی رہے کہ عرض گزار ی کروں۔ "حضرت کھلونے بچوں کے یا بڑوں
والے!"
اس سے قبل کئی سال صحرائے نجد کی خاک چھانی، حیرت ہے گرمی
اور گردا تو ملتان میں بھی مل جاتا۔ عرب
کی آب و ہوا کا اثر ہے کہ عربی فر فر بولتے ہیں۔ فون پر کسی سے گفتگو فرما رہے تھے
اور ناچیز کو پی ٹی وی کا رات بارہ بجے
"الاخبار" پڑھنے والا یاد آ گیا۔