ہفتہ، 1 مارچ، 2014

سچائی کی پنہائیوں میں! پہلا حصہ۔

  ارن دھتی کہتی ہے ، "زمین ایک رِستے زخم کے جیسے  لہولہان ہے، سرخ دھول  نتھنوں سے ہوتی پھیپھڑوں میں بھر جاتی ہے۔ ان کے چہرے  لال ہیں، بال مٹیالے ہیں، لباس گرد میں اٹے ہوئے ہیں، آتے جاتے ٹرک ان کی زمینوں کا خزانہ چرا کر راستوں سے دھول اڑاتے گزرتے ہیں"۔ اور  بقول ارن دھتی رائے ، وہ  اپنے سونا   چین کی جانب جاتا دیکھ کر حسرت سے آہ ہی بھر سکتے ہیں۔

 دو ہزار نو کے شروع میں ہندوستانی سرکار نے " سبز شکار" کا ارادہ بنایا۔ ایک بڑا عمل جراحت، "گرین ہنٹ"   ان  "سبز پوش سرخوں" کے خلاف جو تین   دھائیوں سے دہلی سرکار کی ناک میں دم کیے ہوئے ہیں۔

جمعرات، 27 فروری، 2014

ہر جابر وقت!!

شمال مغرب میں تباہی کے بادل منڈلا رہے۔ توپیں بجلیاں بن کر کڑکنے کو تیار اور آہنی پرندے پنجوں میں گولہ بارود بھر کر گرانے کو بے چین۔
غریب بستوں کو ملیامیٹ کرنے کا منصوبہ آخری مراحل میں، پچیس پچاس "بے زبانوں" کو ہر روز "طالبان" کہہ کر زندہ درگور کرنے کے جواز تراشے جا رہے۔ "بے جوڑ دوستانہ" دامے درمے سخنے فوج اور حکومت کو کھینچ کھانچ کر "آپریشن تھیٹر" میں لے آیا ہے۔ بے گناہوں کا خون پہاڑوں کو آبشار بنائے گا اور میدانوں کو سیراب کرے گا۔ شمال پھر سرخ ہونے جا رہا، افق کی سمت لالی بڑھے گی۔ لیکن جلتے جسموں کی بو، تڑپتے انسانوں کی چیخیں، بچوں کی سسکیاں، عورتوں کے بین، بوڑھوں کے بددعائیں شاید ہم تک نہ پہنچ سکیں، شاید ہی کوئی ملالہ "میران شاہ" سے بی بی سی کو اپنی ڈائری بجھوا سکے، شاہد ہی کسی یوسفزئی کے گھر پر ڈاکومنٹری بن پائے۔ شاید ہی ہمیں کبھی معلوم ہو سکے کہ "ملالہ کی دوست" کی ڈائری پر کسی فوجی نے "رومانوی اشعار" لکھے۔ خاک نشینوں کی گنتی کون کرے گا، لہو میں لتھڑے لاشوں کا حساب کس لئے ہو گا۔ بس "آپریشن" کے آخر میں کہہ دیا جائے گا۔ کامیاب رہا!۔

بیرون دریا کچھ نہیں۔



" گنہ گار ہو اس لئے اسلامی نظام کی بات نہ کرو" اخیر نتیجہ تمام تر منطق کا یہی نکلتا، یعنی چرسی کو ہسپتال کا نام نہیں لینا چاہئے، بیمار ، علاج کا سوچ نہیں سکتا!  مریض دوا کی گفتگو نہ کرے!! اور زخمی پھاہوں کا زکر نہ چھیڑے!! وہ جو کیچڑ میں پھسل کر گر پڑا اسے صفائی کو یاد رکھنے کی ضرورت نہیں، وہ جو کھڈے میں پڑا ہوا اسے بولنا نہیں چاہئے کہ "اُس طرف کا راستہ ہموار ہے، اِس طرف کو مت آئیو" پہلے  صحت مند ہو لو پھر صحت افزا مقام کو چلیں گے۔ پہلے ناسور ٹھیک ہو  جائے ، مرھم بعد میں دیکھیں گے۔   خلافت کی بات کرتے ہو!

جمعرات، 30 جنوری، 2014

نشئی!!


خفاش صِفتوں نے اودھم مچا رکھا ہے۔
منبر و محراب  پر  اگلتے ہیں۔ چیخ ، چنگھاڑ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی،
گرگوں کی گلیوں میں حکومت ہے اور شغالوں  کی بھوکی نگاہوں نے ،
سجدے میں پڑے بدمستوں کو  لاشے سمجھ لیا ہے۔
 سگان آوارہ آتے ہیں ، مسجد کی چوکھٹ پر ایک ٹانگ اٹھا کر موت جاتے ہیں۔
مداری سروں پر  گنج اگائے، تماشا لگائے، مجمع بنائے جبہ و دستار والوں کا ٹھٹھہ اڑاتے ہیں۔ ،  اہل   لحیہ پر تبرے  کو بستی کی تمام بلیوں نے ،

جمعرات، 5 دسمبر، 2013

بکروالی آتی ہے؟

یاد آیا رفحا (عراقی سرحد کے ساتھ سعودیہ کا ایک شہر)  میں ایک لڑکا نیا آیا پاکستان سے، اس کا چاچا ساتھ لایا تعارف کو۔  اقامہ بننے میں دیر تھی میرے پاس آ جاتا ھٹی پر گپ شپ کو، یہ نیت بھی رہتی کہ کچھ یہاں کے ماحول کا علم ہو جائے گا، زبان کا ٹانکا درست ہو گا۔  کچھ دن آیا اور پھر غائب، بہت دنوں بعد دوبارہ شکل دِکھی تو پوچھا! بھیا کدھر گم تھے۔ کہنے لگا اپنے جاننے والوں میں سے کچھ رنگسازی کا کام کرتے ہیں وہ ساتھ لے جاتے تھے کام پر کہ کچھ خرچہ پانی بنا لو اپنا۔ پھر! کیا ہوا۔ ہونا کیا تھا۔ سارا دن  دیواریں کھرچ کھرچ ہاتھ چنڈیا گئے، کمر دوہری ہوئی جاتی اور باتیں الگ۔ پھر بھی جی کڑا کر ہفتہ دس دن نکال لئے کہ بیکار سے بیگار بھلی، لیکن کل حد ہی ہو گئی۔  وہ اکتایا ہوا لگ رہا تھا۔

ہفتہ، 12 اکتوبر، 2013

وڈا آپریشن


ڈاکٹر زبیدی   پیدائشی طبیب ہے۔    علاقے کا ہر مریض  تکلیف میں مبتلا ہو کر پکار اٹھتا ہے "چھیتی آویں وے طبیبا چھیتی گولیں وے طبیبا نیئں تا میں مر گیئاں ایں"۔ بلکہ اہلیان علاقہ ہر مصیبت، پریشانی، تنگی، میں اسے آواز دیتے  ہیں۔ کہہ لی جئے زبیدی  سات کوس   دائیں بائیں  والے  گائوں کا پیر و مرشد بھی ہے۔  
کہانی شروع ہوتی ہے زبیدی کی پیدائش سے بھی پہلے جب اس کا دادا انگریزوں کی فوج میں  خچر ٹہلایا ،نہلایا ،سہلایا کرتا تھا۔  لکڑی والی  کاٹھیاں  اور لوہے کے سُموں کی دیکھ بھال کرتا۔  وہاں اس کی یاری   گورے  وٹرنری  ڈاکٹروں سے ہوئی اور انہی سے اس نے ٹیکا لگانا بھی سیکھ لیا  ڈنگروں کو۔  پھر جب وہ    رٹیرڈ ہو کر گائوں کو لوٹا تو گائیوں، بھینسوں کو "نواں" کرنے کا کام بھی  شرع کر دیا۔ بکریوں کو چھٹا بٹھانے کو ایک تگڑا بکرا بھی رکھ چھوڑا۔ کام اچھا چل نکلا،  پینشن کا روپیہ، زمینوں کی آمدن اور ساتھ میں ڈنگڑ ڈاکٹری پانچوں گھی میں  اور چوہری طیفے کی بھلے بھلے۔

ہفتہ، 28 ستمبر، 2013

امن کی آشا بھو


دو سہیلیوں کی مدتوں بعد ملاقات ہوئی۔ حال احوال پوچھا اور بیٹھ کر دکھ درد بانٹنے لگیں۔ ایک نے پوچھا
چنو! بتا دوسرا میاں کیسا ہے۔
دوسرا میاں! چنو نے حیرت سے جوابی سوال داغا۔
ھاں تیری اپنے پہلے خاوند سے ان بن ہوگئی تھی، طلاق کا کیس چل رہا تھا ناں۔
چنو نے تاسف سے جواب دیا۔
نہیں طلاق نہیں ہو سکی، لیکن بیس سال سے میں ماں باپ کے گھر ہی ہوں
اچھا! پھر یہ  چھ بچے کیسے ہو گئے۔
سہیلی نے حیرانی سے پوچھا۔
چنو شرماتے ہوئے بولی۔
"وہ  کبھی کبھار منانے بھی آ جاتے تھے"

Flickr