منگل، 25 فروری، 2025

جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے

جنگ، نفرت انگیز ہے، مگر اِس سے بڑھ کر دل فگار وہ "باطل اخلاقیات" ہے، جو جنگ کو ہر حال میں ناپسندیدگی کا ٹھپہ لگاتی ہے۔ جب کوئی قوم محض بھاڑے کا ٹٹو بن کر رہ جائے ، جب کسی خود سر سردار کی رعونت عوام کو توپ کے دہانے پر لا کھڑا کرے، یا خنجر کی نوک ہجوم کے حلقوم پر کسی جابر کی ہوس اقتدار کی پیاس بجھانے کو چلائی جائے تو ایسی جنگ اُس قوم کو خاکسترِ نیستی میں بدل دیتی ہے۔ لیکن، اے فرزندِ آدم! جب جنگ حق کے پرچم تلے لڑی جائے، جب یہ آزادی کے دیے کو جبر کی طوفانی ہوائوں سے بچانے کا سبب بنے، اور قوم اپنی مرضی سے میدانِ کارزار میں اترے، تو یہی جنگ اُس کے لیے حیاتِ نو کی مشعلِ تاباں ہو جاتی ہے۔


وہ انسان جو اپنے ایمان، اپنی عزت، اور اپنی سرزمین کے وقار کے لیے جان قربان کرنے سے کترائے، وہ محض پتلا ہے، بلکہ مردہ جسمِ اور بےروح ہے۔ اُس کی "آزادی" کا آفتاب اُبھرتا ہی نہیں، جب تک دوسروں کی تلواروں کی دھار اُس کے تحفظ کی ضامن نہ بنے۔ مگر گوش سپار! جب تک عالم میں انصاف و ظلم کی کشاکش جاری ہے، جب جب حق کی صدا کو جبر کی گرج دبانا چاہے، انسان کو لازم ہے کہ وہ ایمان کے اسلحے سے آراستہ رہے۔ کیونکہ ظلم کی چٹانوں میں صرف عقاب_ حریت کے پنجہ ء خونی کی نیش زنی ہی دراڑیں پیدا کر سکتی ہے۔


J.S MILLAR "The Principles of Political Economy"

(One of the influential thinkers in the history of liberalism)


(ترجمانی عمران اسلم)

Flickr