(یہ مضمون ؛غیرت کے نام پر قتل؛ کا وکالت نامہ ہر گز نہیں ہے)
قتل اک جان کا، اک انسان کا، اک محبوب شخصیت کا، اور جب ہم سنتے ہیں تو ساکت و صامت ثانئے کو اندر ہی گھٹ کر رہ جاتے ہیں۔ دہری اذیت میں ۔ سوچیں ابھرتی ہیں کہ مارنے والے نے ایسا ظلم کیوں ڈھایا اور احساسات تڑپتے ہیں کہ مرنے والے نے خود کو کو اس مقام تک کیوں پہنچایا۔
بطور نفسیات اور سوشیالوجی کے طالبعلم کے ایک منطقی، علمی، اور ارتقائی نفسیات کے پہلوئوں کی روشنی کے ذریعے، یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ مرد کے اندر یہ چلن کیوں پیدا ہوتا ہے کہ وہ اپنی ذات سے بڑھ کر اس مرد پر انحصار کرنے والی ،اس مرد کے حصار میں خود کو محفوظ سمجھنے والی جان کو موت کی گھاٹ اتار دے ۔ اس پر ایسی کیا تباہی بیت جاتی ہے کہ وہ قیامت ڈھا دیتا ہے۔ جب وہ اپنے سے وابسطہ کسی خاتون کو کسی ؛اجنبی؛ مرد کے ساتھ جنسی یا رومانوی تعلق میں ملوث دیکھتا ہے تو وہ کیوں پگلا جاتا ہے۔
اس تحقیق میں مقصد صرف یہی ہوگا: اس جبلتی عمل کو سمجھنا، تاکہ ہمیں یہ معلوم ہو سکے کہ یہ فعل ناجائز، گناہ اور جرم ہونے کے باجود سرزد کیوں ہوتا ہے۔
(بطور نفسیات کے طالبعلم کے میں نفسیاتی عوامل و پیچیدگیوں کو جواز بنا کر مجرم؛ملزم کے جرم کی ساخت و نوعیت میں نرمی کا ہر گز قائل نہیں ہوں گو قانونا اس کی گنجائش موجود ہے)
انسانی دماغ کی ساخت میں ایک ایسا پیچیدہ نظام ہے جسے limbic system کہتے ہیں،
جس کے اندر amygdala اور hypothalamus جیسے
حصے خوف، غصے، اور خطرے کا فوری اندازہ لگاتے ہیں اور ہمیں فوری ردعمل دینے پر مجبور کرتے ہیں۔ جب کوئی مرد محسوس کرتا ہے کہ اس کی ؛عورت؛ کسی غیر کے ساتھ تعلقِ حرام میں ملوث ہو سکتی ہے، اس کے brain’s threat detection circuits فوراً آن ہو جاتے ہیں۔ یہ غیر شعوری، evolutionarily hard wired ردعمل ہے، جہاں reasoning اور moral judgment پیچھے ہٹ جاتے ہیں، اور emotional hijacking کے تحت وہ فوراً جذباتی اور زبردست ردعمل کا شکار ہوتا ہے۔
ارتقائی نفسیات ہمیں بتاتی ہے کہ primitive hunter gatherer معاشروں میں مرد کی reproductive certainty تبھی ممکن تھی جب وہ اپنی شریک پر مکمل sexual control رکھتا تھا۔ یہی cause and effect “paternal uncertainty” کو جنم دیتا ہے ۔
ہر کوئی احمد فراز سا عقلمند نہیں ہوتا کہ جذبات کو فقط الفاظ کا پہناوا دے کر بیٹھ جائے،
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہی
اس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
مرد کو اس بے یقینی سے محفوظ رہنے کے لئے کہ کیا اس کے بستر پر پیدا ہونے والی اولاد واقعی اس کی ہے؟ ارتقائی نفسیات نے اس کے دماغی سینسرز کو تیز تر اور اگریسو بنا دیا۔
اگر کوئی اور مرد اس کے genetic resource کو استعمال کر رہا ہے، تو اس کی reproductive fitness خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اس خوف نے انسان میں jealousy، possessiveness، mate guarding جیسے instincts کو تقویت دی۔
بس اور شیکلفورڈ دو مشہور ؛ارتقائی نفسیات؛ کے ماہرین کی "From vigilance to violence نامی تحقیق میں ثابت ہوا کہ 60 فیصد سے زائد مرد sexual infidelity کو emotional infidelity کے مقابلے میں زیادہ شدید threat طور پر محسوس کرتے ہیں۔ وہ تو چیخ اٹھتا ہے۔
مے کدے میں جو ترے حسن کا مذکور ہوا
سنگ غیرت سے مرا شیشۂ دل چور ہوا
جبکہ خواتین میں یہ سینسرز بہت معدوم ہوتے ہیں اور وہ اپنےمرد کی جانب سے جنسی بے وفائی کو عموما خطرے کے طور پر نہیں دیکھتیں۔ ( ان افلاطونین کو بھی شاید اس سے تسلی ہو جو کاپی پیسٹ پیغام لگاتی پھرتی ہیں کہ ؛؛ جس دن عورتوں نے غیرت کے نام پر قتل شروع کیا کوئی مرد نہیں بچے گا؛؛ کہ عورتیں اسی لئے غیرت کے نام پر قتل بھی نہیں کرتیں کہ انہیں جبلی ، نفسیاتی طور پر اس کی پرواہ ہی نہیں ہوتی۔)
مرد کی ارتقائی نفسیات کو سمجھنے والے کہتے ہیں کہ مرد کو خطرہ reproduction میں جینز کے صحیح نہ ہونے سے ہوتا ہے۔ اتنے بڑے biological stakes کے سامنے، مرد کا دماغ “sexual betrayal” کو ایک خونی خطرے کے جیسا سینس کرتا ہے ۔ مرد کے دماغ کے لئے عورت کی بے وفائی پر اس کا رد عمل teddy move کبھی rational نہیں ہوتا ، بلکہ یہ instinctive ہوتا ہے۔
نیورولوجی کی تحقیقی دنیا نے fMRI studies کے ذریعے دیکھا ہے کہ جب مرد کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی عورت کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلق میں ہے، تو اس کے amygdala، hypothalamus، anterior cingulate cortex فوراً activate ہو جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں frontal cortex یعنی reasoning مرکز کی activity کم ہوتی ہے، اور limbic response غالب آ جاتا ہے۔ اس حالت کو “emotional hijacking” کہتے ہیں، جب فیصلے reason نہیں بلکہ emotion سے کیے جاتے ہیں۔ مرد کے دماغ پر اپنی عورت کی بے وفائی کے اثرات بعینہ وہی ہوتے ہیں جو اس کو کسی جانی خطرے کے وقت محسوس ہوتے ہیں۔ (شہ رگ پر تلوار کی دھار محسوس ہونا)۔
مرد کے اندر cockholdery anxiety اس لیے بھی اتنی شدید ہوتی ہے کیونکہ یہ اس کی reproductivity کے لئے بنیادی threat سمجھی جاتی ہے۔ اگر عورت کسی دوسرے مرد کے ساتھ جنسی تعلق میں ملوث ہے، تو:
• مرد کی genetic investment ضائع ہو جاتی ہے۔
• مرد resources اور care اس ambiguous child کو دے سکتا ہے۔
• مرد کی “lineage purity” dilute ہو جاتی ہے۔ (نسب کی پاکیزگی اور شجرے کی مضبوطی)
یہی evolutionary drive مرد کو extreme jealousy، rage، possession کی طرف دھکیلتی ہے۔ اور جب کسی معاشرے یا خاندان نے اسے “honorable duty” کے طور پر قبول کر لیا ہو تو پھر یہ جبلت جرم یا قتل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
مغربی ممالک میں بھی یہ phenomenon محدود نہیں ہے۔ FBI کی تازہ data کے مطابق صرف United States میں ہر سال قریباً 2,000 سے زائد خواتین intimate partner violence یا hemocide کی صورت میں اپنی زندگی کھو دیتی ہیں۔ انگلینڈ و ویلز میں ہر ہفتے تقریباً دو خواتین اپنے شریکِ حیات کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں۔ یورپی یونین کے 2018 کے data بتاتے ہیں کہ 33 فیصد سے بہت سی خواتین کسی نہ کسی point پر
partner-based violence کا شکار ہوتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار واضح طور پر یہ بات کرتے ہیں کہ cockholdery fear یا male sexual proprietariness مغربی دنیا میں بھی ایک حقیقی قوت ہے، جو دہشت اور بے خوفی دونوں کو فروغ دیتی ہے۔
اگر ہم تاریخ کی کہانیاں دیکھیں تو مختلف تہذیبوں میں male honor, chastity and lineage purity کو برقرار رکھنے کے نام پر killings رائج رہی ہیں۔ رومی روایات میں pater familias کی absolute authority اور اگر کسی خاتون نے حدود پار کی، تو غالباً اس کے لئے extreme punishment بھی ملتا تھا۔ tribal societies میں خون کا بدلہ collective honor رواں رکھنے کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔ تاریخ دان اور ارتقائی نفسیات کے سمجھدار اسے “possession driven neurology” کا نام دیتے ہیں۔
یعنی جب مرد کا دماغ literally “resource ownership” کو امیجن کرتا ہے اور وہ عورت کو اپنی حفاظتی ملکیت سمجھتا ہے۔
اس neuro cultural script نے generations کو shape کیا، جس کی جڑیں collective unconscious میں محفوظ ہیں۔
مرد کی جبلت میں cockholdery صرف جنسی خیانت کا غم نہیں بلکہ ایک Existential Threat ہوتا ہے۔ rejection or abandonment کی جبلی خوف کے ساتھ مغلوب
مرد اس بے وفائی کو مکمل تباہی محسوس کرتے ہیں۔ ان کی self worth بیرونی validation پر مبنی ہوتی ہے۔ جب عورت کوئی ایکشن لیتی ہے جو انہیں socially unacceptable لگتا ہے۔ جیسے تعلق توڑ دینا، کسی سے flirt کرنا یا کسی دوسرے سے جنسی تعلق قائم کر لینا— وہ اسے اپنی masculine annihilation سمجھتے ہیں۔ وہ violation of honor perceive کرتے ہیں، ایک social gamble جس سے وہ ناقابلِ برداشت humiliation محسوس کرتے ہیں۔
یہاں social learning کا کردار بھی بڑا ہوتا ہے۔ اگر بچپن سے معاشرت میں انہیں بتایا جائے کہ non violent male authority کی جگہ violent honor restoration ہی قابلِ تعریف ہے، اگر “غیرت مند مرد” کہلائے تو respect ملے، تو وہ internalize کر لیتے ہیں کہ violence ہی masculine dignity کا مؤثر ذریعہ ہے۔ cognitive distortion کی بدولت
non violent conflict resolution options unmapped
رہ جاتے ہیں، اور
violent scripts automatic ہو جاتے ہیں۔
نیوروکیمیکل ری ایکشن کا کردار بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جب کوئی مرد محسوس کرتا ہے کہ اس نے اپنی dishonored lineage کو کچھ حد تک restore کر لیا، اس کے reward system، خصوصاً dopamine pathways activate ہوتے ہیں۔ وہ رواں dopaminergic reinforcement حاصل کرنے لگتا ہے، یعنی victory یا moral restoration محسوس کرتا ہے— اس سے guilt یا remorse کم ہوتی ہے۔ اس طرح کا internal reward loop پھر سے violent behavior جب وہ justified محسوس ہوتا ہے، اس بی ھیویر کے لیے readiness پیدا کرتا ہے۔
Oxytocin کی bonding hormone حیثیت بھی cockholdery context میں interesting کام کرتی ہے۔ عام طور پر oxytocin emotional bonding بڑھاتا ہے، لیکن studies سے معلوم ہوا ہے کہ
increased oxytocin in men boosts in group bias /
وہ اپنے group یا family members کی قدر بڑھاتا ہے اور دوسری جانب perceived threat کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب کوئی outsider یا “danger to family honor” محسوس ہوتا ہے، تو یہ bias violent defensive reaction تک جا سکتا ہے۔
یہ پورا عمل individual behavior نہیں بلکہ
transgenerational evolution کا نتیجہ ہوتا ہے۔ کچھ anthropology تحقیق بتاتئ ہئں کہ collective unconscious میں محفوظ قبائلی honra codes generations منتقل کیے جاتے ہیں۔ جب کوئی حالیہ event— جیسے عورت کا escape کرنا یا relationship کا publicly expose ہونا— ان codes کو trigger کرتا ہے، تو مرد لاشعوری طور پر react کرتا ہے، نہ کہ شعوری طور پر۔ ،، شدت پسند، ان پڑھ، جاہل، انسانیت سے عاری معاشروں کو لعن طعن کرنے والوں کے علم میں ہونا چاھئے کہ ،، حالیہ مشینی ترقی کے سو، ڈیڑھ سو سال سے پہلے تک، اخلاق باختگی کی حدوں کو پھلانگتے ڈارون کے نظریاتی بندر بھی اسی ارتقائی اخلاق، تاریخی غیرت، جبلی حمیت سے لبریز تھے۔) حتی کہ جدیدمغرب میں Crime of passion ،، اشتعال انگیزی میں کیا گیا جرم،، باقاعدہ ایسے جرائم کی سزائوں میں تخفیف کے لئے استعمال ہونے والی ٹرم تھی۔
Imran Aslam
